اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جنرل ہسپتال کے سرجنز نے نوجوان کے زخمی دل کی سرجری کرکے جان بچا لی

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون کے نوجوان سرجنز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کے شدید زخمی دل کی کامیاب سرجری کرکے اس کی زندگی بچا لی۔

ذرائع کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے ترجمان  نے بتایا کہ ضلع قصور کے رہائشی 22 سالہ نوجوان رضوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جس کی پیٹھ پر لگنے والے خنجر کے گہرے گھاؤ  نے دل کو نقصان پہنچایا تھا۔

ترجمان  نے بتایا کہ مریض کی شدید تشویشناک صورتحال کے باوجود ڈاکٹر سعید محمود، ڈاکٹر محمد تیمور، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر آمنہ طارق اور ڈاکٹر لبنیٰ پر مشتمل ٹیم  نے سرجیکل یونٹ ون کے سربراہ پروفیسر فاروق افضل کی رہنمائی میں فوری آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کے زخمی دل کو بحال کر دیا۔

آپریشن کے بعد نوجوان کی 2 ہفتے تک مسلسل نگرانی کی گئی، نوجوان رضوان اب مکمل صحت یاب ہو کر گھر جا چکا ہے، نوجوان کے اہلخانہ نے ڈاکٹرز کی کوششوں پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل  نے کہا کہ حکومت پنچاب کی ہدایت پر رضوان کو علاج اور تشخیص کی سہولت مفت فراہم کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے