اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 66 نئے مریض رپورٹ

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھنے لگی ہے جس کے باعث ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 66 نئے تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 12 مریض لاہور سے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 2,589 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ صرف لاہور شہر میں 485 مریض اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں، شہری علاقوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر محکمہ صحت  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے زیادہ تر مریض نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں رپورٹ ہو رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو فوری طور پر ٹیسٹ اور علاج کی سہولتوں کے لئے نجی مراکز پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، انہوں  نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں، سپرے لازمی کریں اور مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے