23 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کا پلان تیار کرلیا گیا، جس کے تحت سرکاری اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو انگریزی زبان سکھائی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اِس منصوبے کیلئے 12 ارب کا تخمینہ پیش کر دیا۔ منصوبے کے تحت سٹوڈنٹس کو جدید نصاب اور عملی زبان دانی کے مواقع فراہم کئےجائیں گے، جبکہ اساتذہ کو عالمی معیار کے مطابق انگلش لینگویج پروفیشنسی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ ،جدید تدریسی مواد کی فراہمی بھی منصوبے کا حصہ ہیں ۔
پروگرام سے لاکھوں سٹوڈنٹس کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صرف 35فیصد بچے انگریزی پڑھنا اور لکھنا جانتے ہیں۔ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگریزی زبان کی مہارت عالمی مقابلے کی تیاری کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔
