23 Oct 2025
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کی صحت کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ نےموسمی تبدیلی کےپیش نظر ٹریفک پولیس کوماسک پہننے کی ہدایت جاری کر دی،ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے دوران ڈیوٹی فورس کو ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دیے۔
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے مراسلہ جاری کر دیا۔
جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق دوران ڈیوٹی فیلڈ ٹریفک سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائے،سموگ ،گاڑیوں کے دھوئیں سے ماسک کے استعمال سے محفوظ رہیں۔
