23 Oct 2025
(لاہور نیوز) برائلر مافیا بے لگام، مرغی کی بلیک مارکیٹنگ میں مزید اضافہ ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 424 روپے تک پہنچ گئی ہے، شہر کی مختلف مارکیٹوں میں صافی گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ زندہ برائلر کے دام میں بھی 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 279 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 293 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور فی درجن انڈے کی قیمت 327 روپے تک پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 690 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
