اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کئے جانے کی توقع ہے، پاور ڈویژن  نے زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔

اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جب کہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا اعلان کریں گے، زرعی اور صنعتی صارفین کو ریلیف ملنے کی صورت میں مہنگائی میں بھی مزید کمی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے