اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے: پی ایچ ایف کا اصولی فیصلہ

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حتمی فیصلہ کر لیا کہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا، یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جہاں سکیورٹی خدشات اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلوں میں منفی رویے، خصوصاً حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایچ ایف جلد ہی اپنے فیصلے سے ہاکی انڈیا کو آگاہ کرے گی، پی ایچ ایف اور حکومت کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم بھارت نہیں بھیجی جائے گی۔

دریں اثنا پی ایچ ایف کے انتخابات کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں زیرِ غور آیا، جس کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کی۔

واضح رہے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے لیے غیر جانبدار مقامات فراہم کیے ہیں جب کہ ہاکی کی عالمی تنظیم (ایف آئی ایچ) نے ابھی تک ایسا کوئی ہائبرڈ انتظام نہیں کیا، پاکستان نے گزشتہ ماہ بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ بھی نہیں کھیلا تھا، حالانکہ وہ ٹورنامنٹ آئندہ سال کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے