اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: پاک بھارت ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں متوقع

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم 5 شہروں اور سری لنکا کے 2 مقامات پر منعقد ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، میچز کے حوالے سے حتمی مقام کا فیصلہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا جائے گا جو اس بات پر منحصر ہوگا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرتا ہے یا نہیں۔

ورلڈ کپ 2026ء میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، میزبان ممالک کے علاوہ 2024ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹاپ 7 ٹیموں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیزنے براہ راست کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے بھی اپنی رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست رسائی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ گزشتہ ورلڈ کپ جیسا ہی ہوگا، یعنی کہ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جائیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے