اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آصف آفریدی کا زیر علاج بیٹی کے حوالے سے جذباتی بیان، مداح پریشان

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) کرکٹر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ میری بیٹی ’سپیشل چائلڈ‘ ہے اور گزشتہ 2 روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ کرکٹر آصف آفریدی نے اپنی زیرِ علاج بیٹی کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر نے اپنی بیٹی کی بیماری اور گزشتہ 2 روز سے اس کے علاج کے بارے میں بتایا تو فینز پریشان ہو گئے۔

آصف آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے 4 بیٹے اور 1 بیٹی ہے، تاہم بیٹی ’سپیشل چائلڈ‘ اور گزشتہ 2 روز سے خراب طبیعت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے، بیٹی کی بیماری کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوں، اہلیہ نے کافی حوصلہ بڑھایا ہے کہ بیٹی ٹھیک ہے، اللہ کرے ہم میچ جیت جائیں، اگر ایسا ہوا تو میچ اپنی بیٹی کے نام کروں گا۔

کرکٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے خواہش تھی کہ میری ایک بیٹی ہو، تاہم بیٹی ہوئی اور وہ سپیشل چائلڈ ہے، بیٹوں کے مقابلے میں بیٹی سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آصف آفریدی اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے