اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برکت علی نے شادی کیوں نہیں کی؟معروف کامیڈین نے آخر کار وجہ بتا دی

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(ویب ڈیسک) کامیڈین برکت علی نے انکشاف کیا ہے کہ برسوں سے بیمار والد ہ کی خدمت میں کوتاہی نہ برتنے کی وجہ سے تاحال شادی نہیں کرسکا۔

کامیڈین برکت علی نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے  مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔دوران شو برکت نے انکشاف کیا کہ ‘ میرے والد کا انتقال جب ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی،  والد کینسر کے مریض تھے لیکن میں  اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا جس کا مجھے  آج بھی ملال ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی والدہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا‘۔

 برکت علی کے مطابق ‘میری والدہ گزشتہ 20 برسوں سے بستر پر ہیں، ان کے ڈائیلاسز ہوتے رہے ہیں، شوگر اوروزن  دونوں بڑھا ہوا ہے، والدہ کی خدمت کیلئے میں نے دو ملازم بھی رکھے ہیں، میری خواہش ہے کہ جو ملال مجھے والد کی خدمت نہ کرنے کا ہے وہ والدہ کے لیے نہ رہے، اس لیے میں ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا‘۔

کامیڈین نے مزید بتایا کہ ’میری والدہ مجھے پریشر دیتی تھیں کہ میں شادی کرلوں لیکن میں نے والدہ کو یہ کہہ کر روک دیا کہ اگر شادی کے بعدبیوی میں مصروف ہوگیا تو آپ کا خیال نہیں رکھ پاؤ ں گا جس پر والدہ نے بھی اتفاق کیا ‘ ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے