22 Oct 2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فوائد ہیں لیکن اسے ریگولیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بیانیہ کی جنگ بھی تھی، پاکستان نے اب بہت سارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کر لیے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران ہم انفارمیشن وارفیئر کیلئے مکمل تیار تھے، ہم نے بہت تیزی کے ساتھ لوگوں کو انفارمیشن دی جبکہ افغانستان کے ساتھ جنگ میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار رہا۔
