اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیکرٹری بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ پر پابندی عائد

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فخر شاہ باربارپی ایس بی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا ان پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بغیر این او سی کوئی بھی کھیلوں کے مقابلوں کےلیے ملک سے باہرنہیں جاسکتا مگر فخر شاہ نے پی ایس بی کی اجازت کے بغیر ٹیموں کی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ بیس بال فیڈریشن نے اگست میں ملائیشیا اور چائنیز تائی پے میں تقریبات میں شرکت کی اور وزارت خارجہ کی جعلی این او سی جمع کرائی۔پی ایس بی کے مطابق فخر شاہ کا 9 ستمبرکے شوکاز نوٹس کا جواب قابل قبول نہیں لہٰذا اب وہ کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے تاہم سید فخر شاہ کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے