اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو ایک ماہ میں نئی حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ہدایت

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق چار ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا،  خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ای سی پی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزارپچیس کے تحت ہوں گے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن اپنا نو اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے