اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ایجوکیشن کا دو یا زائد مضامین میں فیل طلبہ کیلئے سزا کا اعلان

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے 2 یا زیادہ مضامین میں فیل ہونے پر سزا کا اعلان کر دیا۔

 سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے طلبہ جنہیں 2 یا اس سے زائد مضامین میں “F” گریڈ ملے گا، انہیں داخلہ بورڈ کو ارسال کرنے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا، محکمہ نے یہ اقدام تعلیمی کمزوری کو دور کرنے اور مضامین میں کم از کم قابلیت کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کرایا ہے۔

نوٹیفکیشن میں غیر حاضری پر جرمانے کا ڈھانچہ بھی واضح کیا گیا ہے، جو طلبہ کسی بھی امتحانی پرچے سے غیر حاضر ہوں گے، ان پر فی پرچہ 200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ماہانہ ٹیسٹ سے غیر حاضری کی صورت میں فی پرچہ 100 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

تعلیمی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ  نے تمام طلبہ کے لئے ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت کو لازمی قرار دیا ہے، یہ پالیسی صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر یکساں طور پر نافذ ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے