(ویب ڈیسک) ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا۔
4ماہ قبل وزیراعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کے یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا، تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لئے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اس کے لئے اشتہار جاری کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وارڈنز کے لئے تقریباً 14 ہزار نئے یونیفارمز خریدے جائیں گی، خریداری کے لئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، اگر وردی تبدیل کی جاتی تو اس پر 14 کروڑ روپے تک کے اخراجات آتے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلہ مالی بوجھ کم کرنے اور عملی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
