22 Oct 2025
(لاہور نیوز) شہر میں ڈینگی مچھر کے وار مسلسل جاری ہیں۔
لاہور میں ڈینگی بخار کے 29 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
علامہ اقبال، گلبرگ ،سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 6، 6 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح کینٹ اور نشتر زون میں ڈینگی بخار کے 3 ، 3 نئے مریض ،داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کے 2 ، 2 مریض رپورٹ، جبکہ راوی زون میں ڈینگی بخار کے ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
