22 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا نصاب 2025 متعارف کروا دیا۔
نیا نصاب برٹش کونسل، مختلف وزارتوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق نیا نصاب عالمی معیار اور جدید مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ شدہ نصاب میں 14 مضامین شامل ہیں جن میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبے شامل ہیں۔
