(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کے لیے 102 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں عریبہ، گلشن طارق، ثمرہ شہزادی، علینہ محبوب، سدرہ شوکت ،مہرالنساء، سمیرہ، سحر صدیقی، عریبا، سمعیرہ اکرم ، محمد دانش، حماد خان، ذیشان جاوید، محمد بلال، احمد علی شامل ہیں۔
محکمہ آبپاشی (لاہور) میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں پر بھی حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں حافظ محمد عثمان، محمد عثمان شوکت، جنید ہارون، محمد فریاد، حماد علی شامل ہیں۔
محکمہ آبپاشی (گریٹر تھل کینال زون) میں ضلع دار کی آسامیوں کے حتمی نتائج میں محسن حیات، احسن شہزاد کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ) میں سب انجینئر کی آسامیوں کے حتمی نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں میں محمد شاہ زیب، محمد مبین قادر شامل ہیں۔
