اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب: محکمہ پرائس کنٹرول کی کارروائیاں ، 14 ہزار 522 گرانفروشوں کو جرمانے

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹی و نان تنوروں سے 599 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق چینی کے نرخوں میں اضافے پر 520 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے