22 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق اوگرا کا ردِ عمل آ گیا۔
اوگرا نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں فیول کی قلت کی کوئی صورتحال نہیں، درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں معمولی تاخیر ہوئی تھی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے، ملک بھر میں فیول سپلائی معمول کے مطابق جاری ہیں، تمام کاروباری سرگرمیاں حسبِ معمول چل رہی ہیں۔
