22 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی سموگ، آلودگی کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے 'سموگ سے پاک صوبہ پنجاب' کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران 824 مقدمات درج، 775 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 41 ملزمان کو گرفتار کر کے 34 مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کے چالان، 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند، 283 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
آئی جی پنجاب نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز و دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
