اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکمت عملی میں تاخیر، حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہ کر سکی

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) حکومت فنڈز ریلیز حکمت عملی کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص نہ کر سکی، 350 ارب روپے کے بجائے صرف 330 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران بھی 15 فیصد ترقیاتی فنڈز مکمل طور پر خرچ نہیں کیے جا سکے جبکہ سیلابی نقصانات اور ریونیو آمدن میں کمی کے باعث فنڈز میں کمی کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اکتوبر سے دسمبر تک کے عرصے کے لیے 175 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے ہیں، فنڈز ریلیز اسٹریٹیجی کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اور دوسری میں 20 فیصد فنڈز مختص کرنا لازم ہوتا ہے تاہم مجموعی طور پر پہلی ششماہی میں 35 کے بجائے 33 فیصد فنڈز مختص کیے گئے۔

پلاننگ کمیشن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے دسمبر تک کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ اور فنڈز ریلیز اسٹریٹیجی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری سہ ماہی کیلئے ترقیاتی فنڈز حاصل کرنے سے قبل پہلی ششماہی کے اخراجات مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے