اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایئر پنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(ویب ڈیسک)ایئر پنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔

رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں، اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویز کی گئی ہے، رپورٹ میں پانچ جدید )Airbus A320( جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ 6 ارب 30 کروڑ روپے تک ہو گی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویز دی گئی ہے، اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے 40 ہزار اور جدہ کے لئے 50 ہزار روپے متوقع ہے۔

ایئر پنجاب سے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ورکنگ کمیٹی  نے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبے کو چلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ورکنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال ستمبر میں ائیر پنجاب سروس کا آغاز ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے