22 Oct 2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد پرچون مارکیٹ میں یہ 395 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صافی برائلر گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ہول سیل ریٹ قیمت 259 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 273 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ برقرار ہے، فارمی انڈوں کی قیمت میں 1 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی درجن قیمت 326 روپے، انڈوں کی پیٹی (30 درجن) مارکیٹ میں 9,660 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
