اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی، فضا نسبتاً بہتر ہے، مریم اورنگزیب

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی، فضا نسبتاً بہتر ہے۔

پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات اور ہوا کی سازگار رفتار کے باعث آج لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی متوقع ہے، محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ دنوں کی نسبت بہتر سمجھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ نے ہواؤں کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کو متاثر کیا، تاہم مشرق سے مغرب کی جانب چلنے والی ہواؤں کے باعث آلودہ فضا منتشر ہو رہی ہے۔

بھارتی ریاستوں ہریانہ، لدھیانہ، سری گنگا نگر اور ہماچل پردیش سے آنے والی ہوائیں 4 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور دیگر علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں، تاہم ڈی جی خان، لیہ اور بھکر میں ہوا کی رفتار کم (2 سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ) رہنے سے آلودگی برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت ہوا کا معیار دوبارہ خراب ہو سکتا ہے، دوپہر 12 سے شام 5 بجے تک فضا نسبتاً صاف رہے گی، جب ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا، شام کے وقت کمرشل ٹریفک، گرد و غبار اور بھارت سے آنے والی آلودگی کے باعث اے کیو آئی میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے اینٹی سموگ آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے، زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی سموگ واٹر گنز کا استعمال ہو رہا ہے، تعمیراتی مقامات، سڑکوں، اور گرد آلود علاقوں پر چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے، خاص طور پر ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کے اقدامات جاری ہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ گرد، دھواں اور آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، لیکن سموگ جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بچے، بزرگ اور سانس یا دل کے مریض صبح سویرے اور غروب آفتاب کے بعد غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور دھواں پھیلانے والے ذرائع سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے