اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہنرمند نوجوان پروگرام: 1.8 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل، 75 ہزار نوجوان برسر روزگار

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ہنر مندی، فنی تربیت اور روزگار کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جاری "ہنرمند نوجوان" پروگرام کے تحت صرف چند ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے، جبکہ 75 ہزار سے زائد نوجوان عملی میدان میں روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ 27,500 سے زائد نوجوان برسر روزگار ہو چکے ہیں، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سے تربیت حاصل کرنے والے 45,000 نوجوانوں کو ملازمت مل چکی ہے، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے 1,428 افراد نے روزگار حاصل کیا اور گارمنٹ سٹی پروگرام میں 510 طلبہ کی ٹریننگ مکمل ہوئی جن میں سے 350 کو روزگار بھی مل چکا ہے۔

پنجاب حکومت نے معاشرے کے نظر انداز طبقے، یعنی ٹرانس جینڈرز کو بھی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے، اب تک 11 ہزار ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، 450 ٹرانس جینڈرز کو روزگار مل چکا ہے، جبکہ مزید 1,300 کی تربیت جاری ہے، حکومت نے ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو روزگار کیلئے مشینیں اور آلات بھی فراہم کئے ہیں۔

تعمیراتی شعبے میں بہتری لانے کیلئے پنجاب حکومت نے 24 جدید کنسٹرکشن لیبز قائم کی ہیں، ان کے تحت 830 نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 1178 کی تربیت جاری ہے، آئندہ مرحلے میں 2450 نوجوانوں کو جدید تربیت دی جائے گی۔

اسی طرح ہاسپیٹلٹی ٹریننگ پروگرام میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی اور اب تک 96 نوجوانوں کی تربیت مکمل، اتنے ہی کی ٹریننگ جاری ہے، اگلا مرحلہ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں شروع ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کو انٹرنیشنل اداروں میں روزگار ملا ہے، جبکہ "مریم نواز فری پرواز کارڈ" کی منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ ہنرمند نوجوان بیرون ملک روزگار کیلئے جا سکیں۔

پنجاب حکومت نے "میں ڈیجیٹل" کے نام سے ایک انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، 3,000 دیہی خواتین کی آئی ٹی تربیت کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص، ابتدائی طور پر بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، لودھراں اور فیصل آباد کی خواتین مستفید ہوں گی، ہدف ہے کہ یکم اپریل 2026 تک 2,100 سے زائد خواتین کو ڈیجیٹل ٹریننگ دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے