22 Oct 2025
(لاہور نیوز) سی پی پی اے نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کیلئے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے، اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
