اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 150 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا

22 Oct 2025
22 Oct 2025

(لاہور نیوز) ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

بارش کے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بناسکی، سدرہ نواز 22 رنز بنا سکیں، نتالیہ پرویز 20 اور سدرہ امین نے 13 رنز بنائےجبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے میری زین کیپ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شانگسے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوور میں 312 رنز بنائے تھے، میری زین کیپ کو 68 رنز کی اننگز کھیلنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کپتان لورا ولوردت نے 90 رنز کی اننگز کھیلی، سونی لوس 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے