21 Oct 2025
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کر سکتے۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مولانا صاحب کو ناراض نہیں کر سکتے وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی جب بھی تجویز آتی ہے ہم انہیں اور ان کی تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے بتایا تھا کہ علما اور مدارس کے خلاف پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاؤنٹ بن جانے چاہئیں، وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیوں کروائی جارہی ہے۔
