اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے: آئی ایم ایف

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکا لگا ہے، سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، بجٹ میں مختص اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان کو ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2030 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو مثبت کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں اصلاحات پر عملدرآمد اور فنانشل ڈسپلن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، گزشتہ برسوں کی نسبت رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو مختلف شعبوں کیلئے دی گئی شارٹ ٹرم سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا، مڈل انکم ممالک میں پاکستان رواں مالی سال تیسرے نمبر پر گروتھ حاصل کرے گا۔

آئی ایف ایم کے مطابق مڈل انکم ممالک میں مصر، مراکش کی جی ڈی پی گروتھ پاکستان سے زیادہ ہو گی، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں مجموعی گروتھ 3.7 کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں بجٹ خسارہ 2.8 کا تخمینہ ہے، مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں مہنگائی کا 9 فیصد کا تخمینہ ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے