21 Oct 2025
(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ تاخیر سے آنے والے ملازمین کیخلاف سخت ایکشن ہو گا۔
ایل ڈی اے حکام نے افسران اور ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی، ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر کو تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی جی ڈاکٹر رابعہ ریاست نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہو گی تاہم رولز کو فالو نہ کرنے والے ملازمین کو شوکاز کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔
