21 Oct 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور چند مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کر دی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے، بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا تاہم لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد اور سیا لکوٹ میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
