(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، باصلاحیت، محبِ وطن اور باہمت عوام ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے عوامی فلاح پر مبنی اقدامات کر رہی ہیں، بلوچستان کی معیشت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
ان مواقع سے عوامی فائدہ یقینی بنانا لازم ہے، نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور انہیں بااختیار بنانا دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا سول سوسائٹی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
فیلڈ مارشل بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج عوام دشمن و ترقی دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے، مگر ملکی سالمیت پر کسی بھی حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے مفصل سیشن پر ہوا۔
