اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواہش ہے شریک حیات بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو: نوال سعید

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری خواہش ہے میرا ہونے والا شریک حیات بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔

شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریک حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔

نوال نے کہا  کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔

اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو دکھاوا نہ کرے اور احترام و برداشت کو ترجیح دے، انہیں کسی ’ٹف گائے‘ کی تلاش نہیں بلکہ ایک ’گرین فلیگ‘ یعنی مثبت سوچ رکھنے والے انسان کی ضرورت ہے۔

نوال سعید نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شادی کے حق میں ہیں لیکن اس حوالے سے جلدبازی نہیں کرنا چاہتیں، صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرنا زیادہ بہتر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے