شہرکی خبریں
نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کروانے کی سہولت فراہم
21 Oct 2025
21 Oct 2025
(ویب ڈیسک) گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید اب نہایت آسان ہو گئی۔
نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی مدد سے شہری بغیر لائنوں میں لگے موبائل فون کے ذریعے اپنی اسلحہ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔
وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اب گھر بیٹھے ممکن ہے، شہریوں کو صرف اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہو گی۔
اس ایپ کے ذریعے درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے بعد تجدید کا عمل مکمل کیا جائے گا، اس سہولت سے شہریوں کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے اور تجدید کا عمل بھی تیز ہو گا۔
