اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی، آئندہ ہفتے کمی کا امکان ہے: محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ سپلائی میں عارضی تعطل، موسمی حالات اور ٹرانسپورٹ مسائل کی وجہ سے ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں وقتی قلت پیدا ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں بھی وقتی تعطل دیکھنے میں آیا ہے، جس نے مجموعی سپلائی پر دباؤ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال موسمی تبدیلی، بارشوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کا نتیجہ ہے، تاہم یہ اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سے سپلائی معمول پر آنے کے بعد قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ سے ٹماٹر کی نئی فصل نومبر میں منڈیوں میں آئے گی، جبکہ پنجاب کی فصل اپریل اور مئی میں دستیاب ہوگی، ان فصلوں کی آمد سے منڈیوں میں ٹماٹر کی وافر مقدار یقینی ہو جائے گی، جس سے قیمتوں میں مزید استحکام آئے گا۔

محکمہ پرائس کنٹرول عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے