اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کا پتنگ بازی کیلئے قانون میں ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(ویب ڈیسک) حکومت نے پتنگ بازی کیلئے قانون میں ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کر لیا جو پنجاب پروبیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کے تحت ترمیم شدہ ہے۔

ترمیم شدہ ڈرافٹ کے مطابق پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہو گی، مینوفیکچررز کے لئے رجسٹریشن فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تجدید کے لئے 2 ہزار 500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔

پتنگ فروشوں کے لئے رجسٹریشن فیس 15 ہزار اور تجدید کی فیس 1 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے رجسٹریشن فیس 50 ہزار اور تجدید فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

محفوظ پتنگ بازی کے لئے مخصوص شرائط و ضوابط پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، بڑی پتنگ، دھاتی یا شیشے والی ڈور  کے استعمال پر سخت پابندی برقرار رہے گی۔

بسنت کی تقریبات اب صرف اندرونِ لاہور تک محدود نہیں رہیں گی، بسنت کے لئے جن مقامات کے نام تجویز کئے گئے ہیں ان میں والڈ سٹی، ریس کورس، ماڈل ٹاؤن اور جلو پارک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی ہوٹل، آواری ہوٹل، اور فلیٹیز ہوٹل کی چھتوں پر بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے