اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل سٹیڈیم کراچی کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، آئندہ ماہ سے کام کا آغاز

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی بھی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا، آئندہ ماہ سے سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کے تمام پرانے سٹینڈز کو گرا کر جدید طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی جبکہ نظارے میں بہتری کے لیے سٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیں گے۔

نئے ڈیزائن کے مطابق انکلوژرز قذافی سٹیڈیم لاہور سے مشابہ ہوں گے تاہم قذافی سٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب بعد میں مکمل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا کرکٹ سٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے جس کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا البتہ پی سی بی کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کی اجازت حاصل ہوگی۔

پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب روپے مختص کیے تھے جن میں سے پہلے مرحلے میں ساڑھے 10 ارب روپے تعمیراتی کاموں پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے