اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حرا سومرو کا ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران کے ہوٹل میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا۔

اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو کا کہنا تھا کہ ناران میں جنات کی موجودگی کوئی افسانہ نہیں، بلکہ یہ ایک حقیقی تجربہ ہے، ناران میں جنات ضرور ہیں اور یہ میرا پورا یقین ہے، وہ علاقہ واقعی بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کبھی کسی کو ناران کے کسی ہوٹل میں کوئی عجیب یا غیر معمولی چیز محسوس ہو تو وہ غلط نہیں، کیونکہ میں خود ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی اور وہاں دروازہ بار بار خودبخود کھل اور بند ہو رہا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناران کے زیادہ تر ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے اور اس لیے ہر آواز واضح سنائی دیتی ہے، دو مرتبہ میرے واش روم میں فلیش ہوا اور آواز صاف سنائی دی، حالانکہ وہاں کوئی نہیں تھا، ان حالات میں وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

حرا سومرو کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی کیونکہ کچھ لوگ اس تجربے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد اسے وہم قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے