اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(ویب ڈیسک) حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق اس حوالے سے سمری جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو منظوری کے لئے بھجوائی جائے گی، ذرائع  نے بتایا کہ سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی رواں سال مئی میں لگائی گئی تھی۔

اس وقت حکومت کو بڑے پیمانے پر سونا سمگل ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، تاہم اب گزشتہ چند ماہ سے ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، اسی بنا پر حکومت نے پابندی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قانونی طریقے سے سونے کی تجارت کو دوبارہ فعال کرنا اور زیورات و بُلین مارکیٹ میں استحکام لانا ہے جو پابندی کے باعث متاثر ہو رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جیولری کی صنعت کے تحفظ کے لئے ایس آر او 760 کو بحال کیا جائے گا۔

کمیٹی کی منظوری کے بعد سونا درآمد اور برآمد کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے گا جس سے سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے