اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر مرغی کا گوشت 29 روپے سستا، فی کلو قیمت 403 روپے مقرر

21 Oct 2025
21 Oct 2025

(لاہور نیوز) شہر بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انڈے ایک بار پھر مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے عوامی بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 29 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی (صاف شدہ) گوشت کچھ مقامات پر 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جس  نے صارفین کو کنفیوژن میں مبتلا کر دیا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے، ہول سیل ریٹ میں 264 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 278 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، اب فی درجن انڈے 325 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 9,630 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے