20 Oct 2025
(لاہور نیوز) مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات بھی بے سود نکلے، لاہور کے شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری، مزید 9 نئے مریض سامنے آ گئے۔
رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال زون 3، داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کے 2، عزیز بھٹی، گلبرگ زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک، سمن آباد اور شالامار زون میں بھی ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔
