اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی سی ٹی برآمدات سروسز کی معیشت میں سرفہرست: ادارہ شماریات کا دعویٰ

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہورنیوز)انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی( آئی سی ٹی) برآمدات سروسز کی معیشت میں سرفہرست رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر آئی سی ٹی برآمدات 1.057 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ،آئی سی ٹی برآمدات میں 180 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ستمبر 2025 میں آئی سی ٹی برآمدات 25.3 فیصد اضافے سے 366 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، آئی سی ٹی انڈسٹری  جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران 953 ملین ڈالر کے ساتھ تجارتی حجم میں سرپلس رہی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تجارتی سرپلس میں 24.6 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال اِسی عرصے کے دوران  765 ملین ڈالر تھا، سروسز شعبے میں آئی سی ٹی بلند ترین تجارتی سرپلس حاصل کرنے والی واحد انڈسٹری ہے۔آئی سی ٹی برآمدات سروسز برآمدات کا 48 فیصد حصہ برقرار ہے ، دیگر کاروباری سروسز 474 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے