20 Oct 2025
(لاہور نیوز) موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان موٹرویز کے مطابق ٹریفک بہاؤ برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کی گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر روکا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں، کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
