اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الہٰی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر سپن باؤلنگ کرتے ہیں، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2009 میں قدم رکھا تھا لیکن اس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔

آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔آصف آفریدی کا موازنہ جنوبی افریقا کے سپنر سائمن ہارمر سے کیا جا سکتا ہے جن کی عمر 36 سال ہے، انہوں نے 233 فرسٹ کلاس میچز میں 26.43 کی اوسط سے 992 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف کی دیر سے آمد اس بات کی علامت ہے کہ اگر کارکردگی ہو تو عمر محض ایک نمبر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے