20 Oct 2025
(لاہور نیوز) مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کیلئے مدعو کر لیا، مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔
لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں، پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فزیبلٹی پہ کام شروع کر دیا۔
