اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز ختم: پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

امام الحق کے بعد 57 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق بھی ہارمر کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود نے بھی شاندار نصف سنچری سکور کر لی۔

چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کا ری ویو ضائع ہونے کے بعد مہاراج کی اگلی ہی گیند پر سلی مڈ آف پر کھڑے ٹونی ڈی زورزی نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 16 رنز سکور کر سکے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 246 کے مجموعی سکو پر گری جب محمد رضوان 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ 

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور سمن ہارمر نے 2،2 جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسے کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے