اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری ایشیا پیڈل کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان پیڈل ٹیم  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہی ہے، بیشتر کھلاڑی پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہے ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کامیاب رہا اور تھائی لینڈ کو شکست دیکر مین راؤنڈ میں پہنچ گیا، اس سے قبل چین کو بھی شکست دی تھی۔

تھائی لینڈ کے خلاف پہلے سیٹ میں پاکستان کے محمد سالار اور عبداللہ عدنان  نے تھائی جوڑی کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی، دوسرے سیٹ میں پاکستان کے محمد کامل اور اشیش کمار پر مشتمل جوڑی نے چھ دو اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے