اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دیوالی پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے انتظامات، سموگ گنز کا استعمال شروع

20 Oct 2025
20 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے دیوالی کے تہوار پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

دیوالی کے تہوار کے موقع پر لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے، مشرق اور مغرب کی سمت سے 4 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کم رفتار ہوائیں امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آلودگی کے ذرات لے کر پنجاب کے کئی شہروں بشمول لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان تک پہنچیں گی۔

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اینٹی سموگ گنز کی تیاری اور اس کا فوری استعمال شروع کر دیا ہے، سموگ گنز اور پانی کے چھڑکاؤ کے آپریشن رات سے لاہور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں تاکہ فضائی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں، واہگہ، ایل ڈی اے، اور ضلعی و میونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات کے جلانے پر پابندی اور تعمیراتی مقامات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

پنجاب سموگ مانیٹرنگ سینٹر  نے پیش گوئی کی ہے کہ آج لاہور کا اے کیو آئی 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو کہ شدید آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے، صبح اور رات کے اوقات میں فضائی معیار بدترین رہنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو حفاظتی ماسک استعمال کرنے اور بچوں، بزرگوں، اور سانس کے مریضوں کو باہر نکلنے سے گریز کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

ہوا کی رفتار کی کمزوری اور بارش کا نہ ہونا آلودہ ذرات کو ہوا میں معلق رکھنے کا سبب بنے گا، جبکہ دوپہر کے اوقات میں کچھ بہتری کا امکان ہے، تاہم، ٹریفک کے دھوئیں، سڑکوں کی گرد، کوڑا کرکٹ جلانے اور دیوالی کی تقریبات سے آلودگی میں اضافے کا خطرہ برقرار رہے گا۔

نئی دہلی میں بھی دھند اور آلودگی کے باعث اے کیو آئی 201 سے 300 کے درمیان متوقع ہے، جہاں صبح دھند کے بعد ہلکی دھوپ دکھائی دے گی لیکن آلودگی برقرار رہے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور ماحولیاتی ایس او پیز کو نظر انداز نہ کریں، سموگ سے بچاؤ اور کمی کے لئے ہر شہری کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہی مثبت تبدیلی کی کنجی ہے۔"

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے