20 Oct 2025
(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
فیصلہ کن معرکے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی بیٹرز نے سوئپ کھیلنے کی خصوصی پریکٹس کی۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے، لاہور کی پچ بیٹنگ، بولنگ دونوں کے لئے اچھی تھی، پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کریں گے۔
ادھر مہمان کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشن میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، پنڈی میں بھی نعمان اور ساجد کا چیلنج درپیش ہو گا، اچھی بات ہے کیشو مہاراج فٹ ہیں اور وہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔
